May 6, 2025 10:37 AM

printer

خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اٹلی میں ایشیائی ترقیاتی بینک ADB کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر اٹلی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کی۔

خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اٹلی کے شہر میلان میں ایشیائی ترقیاتی بینک ADB کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر اٹلی کے اپنے ہم منصب Giancarlo Giorgetti کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور اٹلی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر عالمی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز میں تعاون کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni کے ذریعہ نومبر 2024 میں اعلان کردہ مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-2029 کے نفاذ پر روشنی ڈالی گئی، جس سے ترجیحی شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں گہرائی پیدا ہوگی اور تعاون کی رفتار بڑھے گی۔

محترمہ نرملاسیتارمن نے جاپان کے وزیر خزانہ Katsunobu Kato سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی مشترکہ اقدار پر مبنی بھارت-جاپان شراکت داری، بھارت-بحرالکاہل خطے میں امن وخوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے اہم ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔