خارجی امور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے مضبوط اور مساوی شراکت داریاں قائم کرنے کے سلسلے میں عالمی اشتراک میں، عالمی خطہ جنوب کے مرکزی رول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نئی دلّی میں رائے سینا مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لاطینی امریکہ اور کریبیائی حصے سمیت ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ، خاص طور سے تجارت وسرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویات اور انجینئرنگ میں بامعنی اشتراک کے فروغ سے تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، جس سے عالمی خطہ جنوب کے ممالک کے درمیان یکجہتی مزید مستحکم ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ برس دوسری بھارت CARICOM سربراہ کانفرنس کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے گیانا کے دورے کے بعد لاطینی امریکہ کے ساتھ رابطوں میں وسعت آرہی ہے۔×
Site Admin | March 19, 2025 3:19 PM
خارجی امور کے وزیر مملکت نے عالمی اشتراک میں، عالمی خطہ جنوب کے مرکزی رول کی ضرورت پر زور دیا