خارجہ سکریٹری وکرم مِسری، نیپال کے اپنے ہم منصب امرت بہادر رائے کی دعوت پر آج سے نیپال کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت اور نیپال کے درمیان مضبوط و دوستانہ تعلقات ہیں جن میں حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون میں خاطر خواہ پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ بھارت پڑوس مقدم کی اپنی پالیسی کے تحت نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ خارجہ سکریٹری کا اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے نظریات کے مسلسل تبادلوں کی روایت جاری رہے گی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔x