خارجہ سکریٹری وکرم مِسری نے آج بھارت اور پاکستان کی موجودہ خارجی پالیسی کے حالیہ حالات و واقعات کے بارے میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی کو تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں مذکورہ کمیٹی کو آپریشن سندور اور اِس کے بعد پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ، جناب تھرور نے تفصیلات کے بارے میں بتایا۔
ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف بھارت کی جوابی کارروائی کے بعد، خارجی پالیسی کے حالات و واقعات کے بارے میں ایک پارلیمانی پینل کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
Site Admin | May 19, 2025 9:55 PM
خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بھارت اور پاکستان سے متعلق خارجہ پالیسی کے موجودہ حالات وواقعات کے بارے میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی کو جانکاری دی