ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:46 AM | FOREING SECY MAURITUIS

printer

خارجہ سکریٹری وِکرم مصری آج سے ماریشس کے تین دن کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

خارجہ سکریٹری وِکرم مصری آج سے ماریشس کے تین دن کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ ماریشس میں وزیراعظم   نوین چندر رام گلام کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ دورہ بھارت اور ماریشس کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت اپنی ویژن ساگر، افریقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی پالیسی اور عالمی خطہئ جنوب کے تئیں اپنے عہد کے تحت ماریشس کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ بھارت اور ماریشس کے تاریخی، ثقافتی اور روایتی دیرینہ رشتے ہیں، جو مختلف شعبوں میں اشتراک پر مبنی ہیں۔ اس دورے سے ماریشس کے ساتھ بھارت کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔×