December 11, 2025 3:05 PM

printer

خارجہ اُمور کے مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ دیوالی کو یونیسکو کے اہم ثقافتی وِرثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کئے جانے کے موقع پر کینیا میں تاریخی شری رام مندر میں تقریبات میں شامل ہوئے

خارجہ اُمور کے مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ دیوالی کو یونیسکو کے اہم ثقافتی وِرثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کئے جانے کے موقع پر کینیا میں تاریخی شری رام مندر میں تقریبات میں شامل ہوئے۔ 1919 میں تعمیر کیا گیا شری رام مندر بھارت اور کینیا کے درمیان مشترکہ تاریخی رشتوں اور بھارت کی ثقافتی میراث کی علامت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت اس سنگ میل سے بھارت کی روایات کی عالمی سطح پر ستائش اور امن و ہم آہنگی کے پیغام کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر موصوف 8 سے 12 دسمبر کے دوران ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کی اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کیلئے کینیا میں ہیں۔×