حکومت نیشنل کیڈٹ کور NCC کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنے اور قومی ترقی اور قومی سلامتی، دونوں میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے اِس کے مختلف پروگراموں کے دائرہئ کار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
یہ بات دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے نئی دلّی میں NCC کے 78 ویں دن کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہی۔
انہوں نے ملک کی نوجوان آبادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی کی اوسط عمر 28 سال ہے، جو قوم کی ترقی کیلئے ایک بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ NCC ملک کے نوجوانوں کی طاقت اور صلاحیت کی بہترین مثال ہے۔
NCC کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل وِیرندر Vats نے کہا کہ ملک کے 700 سے زیادہ ضلعوں میں NCC موجود ہے، جو ملک کے تمام ضلعوں کا تقریباً 90 فیصد ہے اور اِس کے 40 فیصد کیڈٹس خواتین ہیں۔
انہوں نے NCC کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہ 1948 میں قائم کی گئی تھی اور ابتدا میں تقریباً 20 ہزار کیڈٹس کے ساتھ اِس نے اپنا کام شروع کیا تھا، جو اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے معاشرے کیا ترقی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد میں NCC کیڈٹس کی خدمات کو بھی سراہا۔
انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائبر سے متعلق آگاہی اور ڈرون مخالف اقدامات کی مدد سے کیڈٹس کی تربیت کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔