ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 6, 2025 3:17 PM

printer

حکومت کے ذریعہ سازو سامان اور خدمات ٹیکس میں کی گئی اصلاحات کے تحت صارفین کے روز مرہ کے استعمال کی متعدد اشیاء پر ٹیکس کی شرح 22 ستمبر سے کم کی جارہی ہے۔

حکومت کے ذریعہ سازو سامان اور خدمات ٹیکس میں کی گئی اصلاحات کے تحت صارفین کے روز مرہ کے استعمال کی متعدد اشیاء پر ٹیکس کی شرح 22 ستمبر سے کم کی جارہی ہے۔ GST کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو، پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد پر مشتمل چار زُمروں کو، دو زمرے، پانچ فیصد اور 18 فیصد میں بدل دیا ہے۔ عام لوگوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے GST کی شرحوں میں کمی اور اسے آسان بنانے سے 22 ستمبر سے صارفین اور کاروباری افراد کیلئے ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی آئے گی۔ GST کونسل کی حالیہ شرحوں میں کمی سے دواؤں اور دودھ سے لے کر کار، صابن اور IPL ٹکٹوں تک واضح طور پر لوگوں کا ٹیکس بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   V-C Drishti

GST کونسل نے دودھ سے تیار کردہ بہت سی مصنوعات پر ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ پنیر، چھینا اور دودھ جیسی مصنوعات جن پر پانچ فیصد کا ٹیکس لگتا تھا اب ٹیکس سے باہر ہوگئی ہیں۔ اِس قدم سے اِن مصنوعات کی کفایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اِس کے علاوہ مکھن، گھی اور چیز جیسے Dairy oils پر پہلے 12 فیصد کا GST  لگتا تھا اب کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔ تاہم دودھ سے بنے مشروبات پر بھی GST کو 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو دودھ سے بنے صحت بخش مصنوعات کے متبادل کی خرید پر بھی راحت فراہم ہوئی ہے۔Gujarat Cooperative Milk Marketing Federation  کے مینجنگ ڈائریکٹر Jayen Mehta نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اِس فیصلہ کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ Producers اور صارفین کے لئے بہت بڑی خبر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس میں کمی سے کھپت میں اضافہ ہوگا اور Producers کو ایک بڑی اور مسلسل بازار تک رسائی فراہم ہوگی۔ ٹیکس میں کمی کے اِس قدم سے ڈیری شعبے کو فروغ ملے گا اور اِس سے کسانوں اور صارفین دونوں کو فائدہ ملے گا، ساتھ ہی ملک کی مجموعی سماجی – اقتصادی ترقی میں بھی تعاون ہوگا۔ اِن اصلاحات سے 8 کروڑ سے زیادہ دیہی کسانوں کے کنبوں کو براہ داست فائدہ ملے گا، خاص طور پر چھوٹے، متوسطہ اور بغیر زمین والے مزدوروں کو، جو اپنے ذریعہ معاش کیلئے مویشیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ وہیں صارفین کے ایک بڑے گروپ کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

روہن، Drishti Punyani کی وپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں