October 1, 2025 11:58 PM

printer

حکومت کی جانب سے GST شرحوں کو منطقی بنائے جانے سے دفاعی شعبے میں دفاعی ساز و سامان کی حصولیابی پر براہ راست اثر پڑے گا: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے GST شرحوں کو منطقی بنائے جانے سے دفاعی شعبے میں دفاعی ساز و سامان کی حصولیابی پر براہ راست اثر پڑے گا۔ انہوں نے شرحوں کو منطقی بنائے جانے کے عمل کو یہ کہہ کر ایک ترقی پسندانہ قدم قرار دیا کہ GST شرحوں میں کمی کی وجہ سے زیادہ حصولیابی ممکن ہوسکے گی۔ وزیر موصوف نئی دلّی میں آج دفاعی کھاتوں کے شعبے کے دن 2025 سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے ملک میں اختراعاتی نظام تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دفاعی شعبے میں تحقیق اور ترقی پر مبنی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ کا نگراں سرپرست اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ، تحقیق و ترقی کی سہولت میں رہنمائی عطا کرنے کی غرض سے ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔