December 3, 2025 10:54 PM

printer

حکومت کی جانب سے اکیس نومبر سے نافذ کردہ نئے محنت ضابطوں کی بدولت بھارت بھر میں کارکنوں کی گزر بسر میں استحکام کا موقع ملا ہے۔

حکومت کی جانب سے 21 نومبر سے نافذ کردہ نئے محنت ضابطوں کی بدولت بھارت بھر میں کارکنوں کی گزر بسر میں استحکام کا موقع ملا ہے۔ ہمارے نمائندے نے  بیڑی اور سِگار بنانے کا کام کرنے والے افراد کو مل رہے سیدھے فائدوں پر رپورٹ تیار کی ہیں۔ 

حکومت نے بیڑی اور سِگار کا کام کرنے والوں کو معاشی استحکام فراہم کرنے کے مقصد سے اجرت کے تحفظ، سماجی تحفظ اور کام کے محفوظ مقامات فراہم کرنے کی خاطر توسیعی نظام متعارف کرایا ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت کام کا یکساں دورانیہ اب 8 گھنٹے مختص کردیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، ملازمین کو صحت دیکھ بھال فراہم کرنے کیلئے سالانہ صحت جانچ بھی کی جارہی ہے۔ اِس کے علاوہ، مرکزی حکومت کی جانب سے ملازم کے کھانے، کپڑے وغیرہ سمیت کم از کم معیارِ زندگی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے، بنیادی اجرت مقرر کی جائے گی، جن سے روز مرہ کی زندگی میں استحکام حاصل ہوگا۔ اِس کے علاوہ آجروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معمول کے گھنٹوں سے زیادہ کام لینے پر دوگنی اجرت ادا کریں کیونکہ نئے محنت ضابطوں کے تحت ملازمین Over Time پانے کے اہل ہیں۔

نئے التزامات کے تحت بیڑی اور سِگار کا کام کرنے والے کامگاروں کیلئے سماجی تحفظ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے، جن سے انہیں زیادہ تحفظ اور کام کا بہتر مقام حاصل ہوگا۔ یہ اقدامات کامگاروں کی زندگیوں میں زیادہ شمولیاتی نظام کو یقینی بناتے ہوئے، استحکام اور وقار لائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔