May 20, 2025 2:39 PM

printer

حکومت کی اصل توجہ سائنس پر مبنی زرعی تبدیلی کو فروغ دینے پر ہے:چوہان

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج وائس چانسلروں، پروفیسروں اور طلباء سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ قومی مہم ’وِکست کِرشی سنکلپ ابھیان‘ میں شامل ہوں، جو اِس مہینے کی 29 تاریخ کو شروع ہونے والی ہے۔ نئی دلّی میں ایگریکلچرل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے انسٹی ٹیوٹ ICAR کے ڈائریکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی اصل توجہ سائنس پر مبنی زرعی بدلاؤ کو فروغ دینے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی، ریاستی اور زرعی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے، ملک کے زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔