January 16, 2026 2:28 PM

printer

حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں، خراب کوالٹی والے بیجوں کی فروخت پر قابو پانے کیلئے بیجوں سے متعلق قانون 2026 پیش کرے گی

حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں بیجوں سے متعلق قانون 2026 پیش کرے گی۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اِس بِل کا مقصد، خراب کوالٹی والے، نقلی بیجوں اور اِن کی غیر قانونی فروخت پر قابو پانا ہے۔ اِس بِل کا مقصد یہ بھی ہے کہ کسانوں کیلئے اعلیٰ درجے کے، سرٹیفائیڈ بیجوں کو یقینی بنایا جائے، غیر معیاری سامان کی روک تھام کیلئے نفاذ کو مستحکم بنایا جائے اور آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی اقسام کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس نئے قانون سے، بیجوں کو خریدنے کی جگہ بھی معلوم کی جاسکے گی، تاکہ کسانوں کو یہ بات معلوم رہے کہ یہ بیچ کہاں سے آئے ہیں اور انہیں کس نے سپلائی کیا ہے۔