حکومت نےInstitute of Banking Personnel Selection،IBPS کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے امتحانات میں امیدوار کی تصدیق کیلئے آدھار کی توثیق کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے تحت مالیاتی خدمات کے محکے کے ذریعہ جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اب IBPSکو اپنے امتحان اور بھرتی کے عمل کے دوران رضاکارانہ بنیاد پر امیدواروں کی شناخت کی تصدیق کیلئے آدھار کی توثیق کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصدامتحان کے دوران فرضی امیدوار اور دیگر غلط عوامل کو روکنا، اچھی حکمرانی کو فروغ دیا اور بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمہ سیکٹر میں بھرتی کے عمل میں ایمانداری کو تقویت پہنچانا ہے۔
Site Admin | June 27, 2025 10:14 AM | Aadhar Authentication
حکومت نےInstitute of Banking Personnel Selection،IBPS کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے امتحانات میں امیدوار کی تصدیق کیلئے آدھار کی توثیق کے استعمال کی اجازت دے دی ہے
