حکومت نے MSMEs کی درجہ بندی کے لیے، اِس کے مجموعی کاروبار اور اِس میں سرمایہ کاری کے طریقہئ کار میں تبدیلی کرکے، اِس کے بارے میں اطلاع نامہ جاری کیا ہے جس پر یکم اپریل سے عمل شروع ہوجائے گا۔
بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے جس کاروبار میں، ڈھائی کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری ہے، اُسے مائیکرو کاروبار کیا جائے گا۔ پہلے یہ حد ایک کروڑ روپے تھی۔ مجموعی کاروبار کی حد پانچ کروڑ سے بڑھاکر 10 کروڑ کردی گئی ہے۔
جِسMSME میں سوا کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری ہے اُسے اوسط درجے کا کاروبار مانا جائے گا۔ پہلے یہ حد پچاس کروڑ روپے تھی۔ اِس کے مجموعی کاروبار کی حد کو دوگنا کرکے پچاس کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں MSMEs کی نئی درجہ بندی کے طریقہئ کار کا اعلان کیا تھا کہ اِس کے لیے، اِن کی سرمایہ کاری اور مجموعی کاروبار کی حد، بالترتیب ڈھائی گنا اور دو گنا کی جائے گی۔x