حکومت نے 2030-31 تک اٹل پنشن یوجنا کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ اُس نے اِس کے فروغ اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے مالی مدد میں توسیع کو منظوری دی ہے۔ آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مئی 2015 میں اِس اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد غیر منظم شعبے کے ورکروں کو ضعیف العمری میں آمدنی فراہم کرنا تھا۔ اِس اسکیم کے تحت تعاون کے حساب سے 60 سال کی عمر کا ہونے کے بعد ایک ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے تک کی کم از کم پنشن کی گارنٹی دی جاتی ہے۔
حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے بھارتی ترقیاتی بینک کو SIDBI کو پانچ ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد کی بھی منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس اقدام سے 25 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ نئے MSME کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔ x
Site Admin | January 21, 2026 10:10 PM
حکومت نے 2030-31 تک اٹل پنشن یوجنا کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُس نے چھوٹی صنعتوں کے بھارتی ترقیاتی بینک کو 5 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد کی بھی منظوری دی ہے۔