مرکزی کابینہ نے 2027 میں کی جانے والی مردم شماری کیلئے 11 ہزار 718 کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ2027 کی مردم شماری، دو مرحلوں میں کرائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ 2027 کی مردم شماری، سیریز کے تحت سولہویں، اور آزادی کے بعد سے آٹھویں مردم شماری ہوگی۔
جناب ویشنو نے کہا کہ 2027 کی مردم شماری میں ’ذات‘ کی مردم شماری بھی شامل کی جائے گی جو ابھی تک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے، جو اعداد وشمار اکٹھا ہوں گے، وہ Android اور IOS ورژن دونوں میں دستیاب ہوں گے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ اس مشق میں 30 لاکھ کارکن سرگرم رہیں گے، 2027 کی مردم شماری میں ملک کی پوری آبادی کو شامل کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ کابینہ نے کوئلے سے متعلق پالیسی میں اصلاحات کی بھی منظوری دی ہے، جنھیں CoalSETU کا نام دیا گیا ہے۔ اِس پالیسی کے تحت نیلامی کی بنیاد پر کوئلہ کانوں کو مختص کرنے کی اجازت دی جائے گی، جو صنعتی استعمال اور برآمد کیلئے طویل مدتی ہوگی۔
ناریل کے بُرادے کیلئے 2026 کے سیزن کیلئے پچھلے سیزن کے مقابلے، ایم ایس پی میں445 روپئے فی کوئنٹل اور ثابت ناریل کیلئے 400 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں ریل حادثات میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔ ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان ریل حادثات، ایک ہزار 711 تھے، جو 2024-25 میں کم ہوکر 31 رہ گئے اور اِن میں 2025-26 میں مزید کمی آئی اور ان کی تعداد محض 11 رہ گئی۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے، ریلوے پروٹیکشن فورس، GRP اور سول پولیس کے اہلکار، حادثات کے اندیشہ والی جگہوں اور حساس سیکشنوں پر مشترکہ طور پر لگاتار گشت کر رہے ہیں، تاکہ حادثات کو روکا جاسکے۔
لوک سبھا نے آج گرانٹس کے ذیلی مطالبات 2025-26 کے پہلے Batch اور مطالباتِ زر نمبر چار سے متعلق بل 2025 کو بحث کیلئے منظور کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے غور و خوض اور منظوری کیلئے یہ بل پیش کیا۔ اِس بل کے تحت مالی برس 2025-26 کی سروسز کیلئے Consolidated فنڈز سے کچھ رقومات کی ادائیگی اور مطالباتِ زر کی مانگ کی گئی ہے۔