January 1, 2026 10:00 AM | Govt - Tabacco

printer

حکومت نے یکم فروری کو وہ تاریخ مقرر کی ہے، جس سے تمباکو مصنوعات پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور پان مصالحہ پر نیا Cess عائد کیا جائے گا۔

حکومت نے یکم فروری کو وہ تاریخ مقرر کی ہے، جس سے تمباکو مصنوعات پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور پان مصالحہ پر نیا Cess عائد کیا جائے گا۔

تمباکو اور پان مصالحے پر یہ ٹیکس GST شرح سے الگ ہوں گے اور یہ معاوضہ Cess کی جگہ لیں گے، جو اس وقت صحت کیلئے مضر اشیاء پر لگایا جا رہا ہے۔

اس اعلامیہ کے مطابق، پان مصالحہ، سگریٹس، تمباکو اور اسی طرح کی اشیاء پر 40 فیصد GST عائد ہوگا، جبکہ بیڑی پر 18 فیصد GST عائد ہوگا۔

اس کے علاوہ، پان مصالحے پر صحت اور قومی سلامتی Cess بھی عائد ہوگا، جبکہ تمباکو اور متعلقہ مصنوعات پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہوگی۔

پارلیمنٹ نے دسمبر کے مہینے میں پان مصالحے کی پیداوار پر صحت اور قومی سلامتی Cess نیز تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق دو بلوں کو منظوری دی تھی۔×