July 31, 2025 9:36 AM | LS - FM Stations

printer

حکومت نے کہا ہے کہ فی الحال ملک میں 585 آکاشوانی FM اسٹیشن اور 388 پرائیویٹ FM ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ فی الحال ملک میں 585 آکاشوانی FM اسٹیشن اور 388 پرائیویٹ FM ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کَل لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال اگست میں حکومت نے اُن 234 شہروں میں 730 پرائیویٹ FM چینلوں کی ای-نیلامی کو منظوری دی ہے، جن کا اب تک احاطہ نہیں کیا گیا تھا۔ اِن میں جموں و کشمیر کے 3 چینل بھی شامل ہیں۔  جناب مروگن نے بتایا کہ اِن غیر احاطہ شدہ 234 شہروں میں FM چینلوں کی سالانہ لائسنس فیس، مجموعی محصول کا 4 فیصد ہوگی۔×