December 7, 2025 9:44 PM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ فضائی سفر سے متعلق کام کاج، IndiGo بحران کے دوران، بہت تیزی سے معمول کی طرف آرہا ہے

دلّی ایئر پورٹ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ جارنے سے پہلے اپنی پروازوں کی تازہ جانکاری حاصل کرلیں اور کہا ہے کہ Indigo کی پروازوں میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ آج جاری ایک ایڈوائیزری میں دلّی ایئر پورٹ نے کہا ہے کہ اُس کی ٹیمیں، تمام متعلقہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں تاکہ تاخیر کو کم اور سفر کو آسان بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔اسی دوران شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے Indigo کے CEO پیٹر Elbers اور اکاؤنٹیبل منیجر Isidro Porqueras کو وجہ بتائو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹ اور مسافروں کو ہونے والی پریشانی کے تعلق سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
انضباطی ادارے نے کہا ہے کہ مسافروں کو یہ پریشانی، منظور شدہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم Limit کے ضابطوں کے تحت نظرثانی شدہ ضرورتوں کیلئے ایئر لائن کی طرف سے مناسب انتظامات کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر آپریشنل ناکامی، منصوبہ بندی، نظر انداز کرنے اور وسائل کے انتظام میں بڑی کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس سے پہلے سرکار نے Indigo کو ہدایت دی تھی کہ وہ منسوخ ہونے والی پروازوں کیلئے بلا تاخیر مسافروں کو پیسے واپس کریں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا تھا کہ refunds، آج شامل 8 بجے تک ہوجانی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔