April 26, 2025 3:33 PM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ سستے علاقائی فضائی سفر سے متعلق اسکیم اڑان سے ایک کروڑ اننچاس لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوچکے ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ سستے علاقائی فضائی سفر سے متعلق اسکیم UDAN سے ایک کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم کا آغاز اکتوبر 2016 میں کیا گیا تھا، تاکہ موجودہ ہوائی پٹیوں اور ہوائی اڈوں کے احیاء کے ذریعہ اُن علاقوں کو کنکٹی وٹی فراہم کی جاسکے، جہاں یہ دستیاب تھیں اور جہاں یہ دستیاب کرائی جانی ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 625 اُڑان روٹس کام کررہے ہیں، جس سے 90 ہوائی اڈوں کو جوڑا جارہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ بھارت کے ہوائی اڈوں کے نیٹ ورک میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد، جو 2014 میں محض 74 تھی، 2024 میں دوگنی ہوکر ایک سو اُنسٹھ ہوگئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔