May 17, 2025 9:34 PM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے تناظر میں مختلف ملکوں میں بھیجے جارہے سبھی پارٹیوں کے وفود دہشت گردی کی تمام قسموں اور مظاہر میں اِس سے لڑنے کے بھارت کے مضبوط اندازِ نظر کو پیش کریں گے

حکومت، آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کی زیر سرپرستی جاری دہشت گردی کے خلاف بھارت کا موقف پیش کرنے کیلئے، مختلف ممالک میں کثیر پارٹی وفود روانہ کر رہی ہے۔ یہ سات وفود، اس مہینے کے آخر میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت کلیدی شراکت دار ملکوں کا دورہ کریں گے۔ اِن وفود میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ، سرکردہ سیاسی شخصیات اور ممتاز سفارتکار شامل ہوں گے۔
دوسری جانب بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے اپنا نام، نامزد نہ کیے جانے کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ پارٹی کو اپنی رائے منتخب کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اِس ضمن میں اپنی رائے کا مکمل اختیار ہے کہ وہ کس کو وفد کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنے میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اور بین الاقوامی امور میں اُن کے ذاتی تجربے کی وجہ سے، اُن سے وفد کا حصہ بننے کیلئے کہا گیا۔
اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس اقدام سے وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیشی کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا اجتماعی موقف، دہشت گردی کے خلاف متحد طور پر کھڑے ہونے کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔