August 7, 2025 3:15 PM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ اِسمارٹ Cities مشن کے تحت کُل 8 ہزار پروجیکٹوں میں سے 95 فیصد مکمل ہوگئے ہیں

حکومت نے کہا ہے کہ اِسمارٹ Cities مشن کے تحت کُل 8 ہزار پروجیکٹوں میں سے 95 فیصد مکمل ہوگئے ہیں۔ اِس مشن کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد بہتر خدمات، مستحکم بنیادی ڈھانچے اور پائیدار حل فراہم کرکے سینکڑوں شہروں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے کہا کہ ایک لاکھ 53 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سات ہزار 336 پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی 100 اِسمارٹ شہروں میں انٹیگریٹیڈ کماند اینڈ کنٹرول مراکز موجود ہیں۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ 100 شہروں کیلئے مختص کی گئی رقم کا 99 فیصد سے زیادہ حصہ جاری کردیا گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔