اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا ہے کہ حکومت نے پرسار بھارتی کے اپنے سرکاری نشریاتی اداروں آکاشوانی اور دور درشن کے ذریعے ہر کسی تک قدرتی آفات سے متعلق الرٹ اور فلاح و بہبود کی اسکیموں کی فراہمی کو مستحکم کیا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ ہر کسی تک اِن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرسار بھارتی، معلومات مہیا کرانے کیلئے اپنے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے اور Android اور IOS پر نیوز آن AIR ایپ پر 260 سے زیادہ آکاشوانی کے اسٹیشن بھی دستیاب ہیں۔ x
Site Admin | December 10, 2025 11:01 PM
حکومت نے کہا ہے کہ اُس نے پرسار بھارتی کے ذریعے قدرتی آفات سے متعلق الرٹ اور فلاح و بہبود کی اسکیموں کی ہر کسی تک فراہمی کو مستحکم کیا ہے۔