حکومت نے کہا ہے کہ اَمرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 160 ریلوے اسٹیشنوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ آج لوک سبھا میں وقفہئ سوالات کے دوران، سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 1 ہزار 300 سے زیادہ اسٹیشنوں کو اِس اسکیم کے تحت تجدید کاری کیلئے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ، مسافروں کیلئے ہال، پارکنگ کی جگہ اور ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچنے کا آسان راستا جیسی تعمیرات کرکے حکومت ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے سہولیات دینے کی خاطر کام کررہی ہے۔ جناب ویشنو نے زور دے کر کہا کہ مسافروں کی حفاظت پر خاص توجہ دیتے ہوئے اِن اسٹیشنوں کی تجدید کاری کا کام کیا جارہا ہے۔
Site Admin | December 10, 2025 2:33 PM
حکومت نے کہا ہے کہ اَمرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 160 ریلوے اسٹیشنوں کا کام مکمل ہوچکا ہے