حکومت نے کہا ہے کہ اب تک پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 2 کروڑ 72 لاکھ دستکاروں کا اندراج کیا جاچکا ہے۔ 2023 میں اِس اسکیم کا پانچ سال کی مدت کیلئے آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد 18 روایتی کاروبار سے منسلک اُن دستکاروں یا اُس سے وابستہ افراد کو مجموعی طور پر مدد فراہم کرنا ہے جو اپنے ہاتھوں یا سازوسامان سے کام کرتے ہیں۔ بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط سطح کے کاروباری اداروں کی وزیر مملکت شوبھا Karandlaje نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ23 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی گئی ہے اور 7 لاکھ مستفیدین کو 23 کروڑ روپئے سے زیادہ ڈیجیٹل ترغیباتی رقم ادا کی گئی ہے۔
Site Admin | December 1, 2025 9:50 PM
حکومت نے کہا ہے کہ اب تک پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 2 کروڑ 72 لاکھ دستکاروں کا اندراج کیا جاچکا ہے