حکومت نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے ایک ہزار 400 سے زیادہ Web Addresses (URL) کو غلط اور ممکنہ طور پر نقصان دہ معلومات پھیلانے کے لیے Block کر دیا گیا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کَل لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت نے جعلی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلنے پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ یہ دیکھا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بڑے پیمانے پر جعلی خبروں پر مبنی بے بنیاد اور پروپیگینڈا مہم زیادہ تر بھارت کے باہر سے چلائی جارہی تھیں۔