نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے ایک جامع انٹرنشپ پالیسی شروع کی ہے جس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو پروان چڑھانے اور ملک کے کھیل کود کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی غرض سے پوری طرح سے منظم، بڑے پیمانے پر ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ وزارت کے مطابق اس پہل سے وزارت اور اس کے آٹونومس اداروں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بامعنی انٹرنشپ مواقع ملیں گے۔ ساتھ ہی انھیں اسپورٹس گورننس، ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ پیشہ وارانہ حلقوں میں براہ راست تجربہ حاصل ہوگا۔
لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ یہ پہل نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنائے گی تاکہ وہ ملک کے کھیل کود کے سفر میں بامعنی طریقے سے تعاون کرسکیں۔ اس پالیسی کے تحت سالانہ 452 انٹرنشپ فراہم کی جائیں گی۔x