حکومت نے کوئلہ کانوں کی کھدائی کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کوئلے کی کانوں کے کنٹرول کے ضابطے کے ترمیمی بل 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ کوئلے کی وزارت کے مطابق یہ ترمیم مسلسل انضباطی نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے عمل آوری سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرتی ہے اور کانوں کے کام کاج میں تیزی لاتی ہے۔ پہلے کے ضابطوں کے مطابق، کوئلے یا لگنائٹ کے کان مالک کو کوئلہ کان کی کھدائی کیلئے کول کنٹرولر آرگنائزیشن سے پیشگی اجازت لینی ہوتی تھی، لیکن اب اس ترمیم میں پیشگی اجازت کو ختم کردیا گیا ہے۔
Site Admin | December 26, 2025 9:50 PM
حکومت نے کوئلہ کانوں کی کھدائی کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کوئلے کی کانوں کے کنٹرول کے ضابطے کے ترمیمی بل 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے