January 21, 2026 10:12 PM

printer

حکومت نے کفایتی، پائیدار اور مستقبل کیلئے تیار بجلی کے شعبے کی خاطر نقشِ راہ فراہم کرنے کیلئے نئی قومی بجلی پالیسی کا مسودہ جاری کیا ہے۔

بجلی کی وزارت نے آج نئی ڈرافٹ قومی الیکٹرسٹی پالیسی 2026 جاری کی، جس کا مقصد بجلی کے شعبے کو وکست بھارت 2047 کے ویژن کے مطابق ڈھالنا ہے۔ بجلی کی وزارت نے کہا ہے کہ پالیسی میں سال 2030 تک بجلی کے فی کس استعمال کا 2 ہزار کلو واٹ گھنٹہ اور سال 2047 تک 4 ہزار کلو واٹ گھنٹہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2024-25 میں بجلی کا فی کس استعمال ایک ہزار 460 کلو واٹ گھنٹہ پہنچ گیا ہے۔ یہ سال 2030 تک اپنے اخراج کو 45 فیصد تک کم کرنے کے بھارت کے ماحولیاتی وعدوں کے مطابق ہے۔
بجلی کی وزارت نے مزید کہا کہ ڈرافٹ قومی الیکٹرسٹی پالیسی 2026، مستقبل کیلئے تیار معاشی طور پر قابلِ عمل اور ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار بجلی کے شعبے کیلئے جامع Blueprint فراہم کرتی ہے تاکہ کفایتی نرخوں پر قابلِ بھروسہ اور معیاری بجلی فراہم کی جاسکے۔ حتمی شکل دیئے جانے کے بعد یہ پالیسی، 2005 میں نوٹیفائی کی گئی موجودہ قومی الیکٹرسٹی پالیسی کی جگہ لے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔