کابینہ نے 2025 سیزن کیلئے کوپرا کے کم سے کم امدادی قیمت کو منظور کرلیا ہے۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ NDA حکومت نے کسانوں کی بہبود کیلئے متعدد فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے NDA حکومت کے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ اوسط کوالٹی کے Milling کوپرا کیلئے کم سے کم امدادی قیمت 11 ہزار 582 روپے فی کوئنٹل جبکہ گولے کی فی کوئنٹل قیمت 12 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِس فیصلے کے نفاذ پر 855 کروڑ روپے کا مالی خرچ آئے گا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ کم سے کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت کوپرا کیلئے NAFED اور NCCF مرکزی نوڈل ایجنسیاں ہوں گی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ریاستی سرکاریں اس سلسلے میں اہم رول ادا کریں گی۔ لہذا یہ خرید، ریاستی سرکار کارپوریشنوں کے تعاون سے کی جائے گی۔ x