بھارت کی حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کے درجے کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے درجے کے طور پر بحال کردیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اِس ماہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے دورے کے دوران، کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کے درجے کو بڑھا کر بھارتی سفارتخانے کا درجہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اِس ماہ کی 9 سے 16 تاریخ تک بھارت کے دورے پر تشریف لائے ہوئے تھے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ کابل میں بھارت کا سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانیت پر مبنی تعاون اور صلاحیتوں کی تشکیل کی اسکیموں میں بھارت کی خدمات کو مزید بڑھائے گا اور وہ یہ کام افغانی معاشرے کی ترجیحات اور امنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انجام دے گا۔
Site Admin | October 21, 2025 9:33 PM
حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اِسے افغانستان کے سفارتخانے کا درجہ دے دیا ہے