حکومت نے چھتس گڑھ میں مالی سال 2025-26 کیلئے دیہی بلدیاتی اداروں اور پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے 15 ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کے تحت 224 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے۔
پنچایتی راج کی وزارت نے کہا کہ غیر مشروط فنڈ کی پہلی قسط ریاست میں 26 ضلع پنچایتوں، 138 بلاک پنچایتوں اور 11 ہزار 279 گرام پنچایتوں کو جاری کی گئی ہے۔
غیر مشروط فنڈ کا استعمال دیہی بلدیاتی اداروں اور پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔×