October 7, 2025 9:42 PM

printer

حکومت نے چار ریاستوں میں کنکٹی ویٹی کو فروغ دینے کیلئے 24 ہزار 600 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی نے 24 ہزار 634 کروڑ روپے کی مالیت کے چار ریلوے پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ اِن پروجیکٹوں میں Bhusaval-Wardha سیکشن کو تین اور چار لین بنانا، Gondia-Dongargarh سیکشن کو چار لین بنانا، Vadodara-Ratlam سیکشن کو تین اور چار لین بنانا اور Itarsi-Bhopal-Bina سیکشن کو چار لین بنانا شامل ہیں۔ آج نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ریلوے کے اِن چار پروجیکٹوں کے تحت مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات اور چھتیس گڑھ میں 18 ضلعوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اِن پروجیکٹوں سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو تقریباً 894 کلو میٹر تک بڑھایا جاسکے گا۔
اِن پروجیکٹوں سے تقریباً 633 گاؤں میں ریل رابطے میں اضافہ ہوگا، جہاں 85 لاکھ سے زیادہ افراد رہائش پذیر ہیں۔ اِن میں دو امنگوں والے اضلاع بھی شامل ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک میں اِس اضافے سے موبیلیٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں بھارتی ریلوے کے کام کاج کی صلاحیت میں بہتری آئے گی اور ریلوے کی خدمات پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے کے چار اہم ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کی مرکزی کابینہ کی منظوری سے ہزاروں گاؤں کو فائدہ ہوگا اور ریل رابطے میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِس سے PM گتی شکتی کے تحت ریلوے ٹریفک میں کمی آئے گی اور لاجسٹکس کی کار کردگی اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔