کابینہ نے امداد باہمی کے اداروں کیلئے قومی ترقیاتی کارپوریشن NCDC کو مالی امداد کے طور پر 2 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی شعبے کی ایک نئی اسکیم کی بھی منظوری دی ہے، جو سال 2025-26 سے 2028-29 تک کُل چار برسوں پر محیط ہوگی۔ اس مالی امداد کی بنیاد پر، NCDC آئندہ چار برسوں میں کھلے بازار سے 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم اکٹھا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کے 13 ضلعوں کا احاطہ کرنے والے چار ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کی بھی منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 574 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 11 ہزار 169 کروڑ روپے ہے۔ اِن پروجیکٹوں کے 2028-29 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | July 31, 2025 9:45 PM
حکومت نے چار برس کیلئے امدادِ باہمی سے متعلق قومی ترقیاتی کارپوریشن NCDC کی مدد کیلئے دو ہزار کروڑ روپئے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے