January 13, 2026 2:22 PM

printer

حکومت نے پی ایل آئی آٹو اسکیم کے تحت 13 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو ترغیبات فراہم کی ہیں

حکومت نے پیداوار سے مربوط ترغیب PLI آٹو اسکیم کے تحت 13 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو ترغیبات فراہم کی ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے بتایا کہ اِس اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور ہائڈروجن ایندھن سیل کل پرزوں پر 13 سے 18 فیصد اور دیگر جدید ترین آٹو موٹِو ٹیکنالوجی کل پرزوں پر 8 سے 13 فیصد ترغیبات کی پیشکش کی جاتی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ یہ ترغیبات 10 لاکھ سے زیادہ الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں، 2 لاکھ سے زیادہ تپہیہ گاڑیوں تقریباً 80 ہزار چار پہیے والی گاڑیوں اور تقریباً 1 ہزار 400 الیکٹرک بسوں پر فراہم کی گئی ہیں۔

اِس اسکیم کی منظوری 2021 میں دی گئی تھی، جس کا مقصد جدید ترین آٹو موٹو ٹیکنالوجی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، لاگت میں کمی لانا اور ایک بڑی سپلائی چین تعمیر کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔