حکومت نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل کَل ایک کُل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں پارلیمانی اُمور کے وزیر کِرن رجیجو، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ میں حکومت پارلیمنٹ اجلاس کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کام کاج کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کرے گی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہوگا اور 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران کئی اہم بل پارلیمنٹ میں غور وخوض اور منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت سیاسی پارٹیوں سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران مثبت روئے کی توقع رکھتی ہے۔
جناب رجیجو نے اپوزیشن پارٹیوں سے دونوں ایوان کی کارروائی میں مکمل طور پر شرکت کرنے، تعاون کرنے نیز ایک درخشاں پارلیمانی نظام قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔