April 13, 2025 4:11 PM

printer

حکومت نے پدم ایوارڈ برائے دو ہزار چھبیس کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔

        حکومت نے پدم ایوارڈ برائے 2026 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ ان ایوارڈ کا اعلان اگلے برس یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جائے گا۔ نامزدگیاں اس سال31 جولائی تک داخل کی جاسکتی ہیں جبکہ نامزدگی کا عمل گزشتہ ماہ پندرہ مارچ سے شروع ہوچکا ہے۔

        ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں اور سفارشات، صرف راشٹریہ پُرسکار پورٹل پر آن لائن ہی بھیجی جاسکتی ہیں۔

پدم ایوارڈز یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے عظیم ترین سویلین ایوارڈز میں شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز دینے کا سلسلہ 1954 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ اعزازات آرٹ، ادب، تعلیم، کھیل کود، علم طب، سماجی خدمت، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور اور سول سروس کے ساتھ ساتھ تجارت وصنعت جیسے سبھی شعبوں میں ممتاز اور غیرمعمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دئے جاتے ہیں۔

        ان اعزازات کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ نسل، پیشے، حیثیت یا جنسی امتیاز کے بغیر سبھی افراد ان اعزازات کے اہل ہیں۔

        خواہشمند افراد، اپنی نامزدگی یا سفارشات، راشٹریہ پرسکار پورٹل۔ ایوارڈز (dot) Gov dot in پر بھیج سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔