ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 2:56 PM

printer

حکومت نے پاکستان کے مختلف اداکاروں اور کرکٹ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی ہے

حکومت نے پاکستان کے مختلف اداکاروں اور کرکٹ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کے سبب کچھ گھنٹوں کیلئے ان اکاؤنٹس تک مختصر رسائی ممکن تھی۔ اس سال مئی میں حکومت نے بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے اور اشتعال انگیز مواد کے سبب مختلف پاکستانی یوٹیوب چینلوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا۔ ان میں اداکار صباقمر، احدرضا میر، یُمنا زیدی اور دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹس اور شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے یوٹیوب چینل شامل ہیں۔ اُس نے سبھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم، میڈیا خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور ڈیجیٹل کمپنیوں کو پاکستان سے دکھائی جانے والی ویب سیریز، فلموں، گانوں، پوڈ کاسٹ اور دیگر میڈیا مواد پر روک لگانے کی بھی ہدایات دی تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں