حکومت نے ٹیکسٹائل کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبات PLI اسکیم کے تحت نئی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سال 31 مارچ تک اب درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی وزارت نے کہا کہ تاریخ میں یہ توسیع پچھلے سال اگست میں درخواستوں کے پورٹل دوبارہ کھولے جانے کے بعد موصول ہونے والے بھرپور ردّعمل کے پیش نظر کی گئی ہے، جس کے تحت متعدد ٹیکسٹائل کمپنیوں کی جانب سے تجاویز جمع کرائی گئی ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بھارت کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور اہل درخواست دہندگان کو اضافی وقت فراہم کر کے وسیع پیمانے پر زیادہ شرکت کو ممکن بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔×
Site Admin | January 3, 2026 10:08 AM | Textile PLI Scheme
حکومت نے ٹیکسٹائل کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبات PLI اسکیم کے تحت نئی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔