حکومت نے ٹیکسٹائل برآمد کاروں کو راحت فراہم کرنے کیلئے ایڈوانس Authorisation اسکیم کے تحت برآمداتی مصنوعات کی لازمی شرط کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اِسے 6 مہینے سے 18 مہینے کر دی ہے۔ برآمداتی مصنوعات کی شرائط میں یہ توسیع اُن مصنوعات کیلئے ہے، جو کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز محکمے کی جانب سے جاری کردہ لازمی کوالٹی کنٹرول آرڈرز کے تحت آتی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس اقدام سے ہاتھ سے تیار کیے جانے والے کپڑے اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے برآمد کاروں کو بروقت اور نہایت ضروری راحت ملے گی۔ اِس سے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اور بھارتی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
Site Admin | August 30, 2025 9:43 PM
حکومت نے ٹیکسٹائل برآمد کاروں کو راحت فراہم کرنے کیلئے ایڈوانس Authorisation اسکیم کے تحت برآمداتی مصنوعات کی لازمی شرط کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اِسے 6 مہینے سے 18 مہینے کر دی ہے
