December 30, 2025 2:53 PM

printer

حکومت نے ٹیلی کام سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ضابطوں کے بوجھ کو کم کرنے کے مقصد سے ٹیلی کام اصلاحات کا اعلان کیا ہے

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلی مواصلات کا محکمہ، ٹیلی کام شعبے کو مضبوط بنانے، ضابطوں کے بوجھ کو کم کرنے اور وزیرِ اعظم کے میک اِن انڈیا اور میک فار دی ورلڈ ویژن کو تقویت دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کررہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیرِ موصوف نے کہا کہ کلیدی اصلاحات میں اصل ساز و سامان کے مینوفیکچررس OEMs کیلئے عارضی سکیورٹی سرٹیفکیشن اسکیم کی دو سال کیلئے توسیع اور ٹیلی کام سکیورٹی ٹسٹنگ لیبارٹیوں کی فیس میں کمی کرنا شامل ہے۔

جناب سندھیا نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد ٹیلی کام سکیورٹی کو مضبوط بنانا، ضابطوں کے بوجھ کو کم کرنا اور پائیدار صنعتی ترقی کو قابلِ عمل بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔