حکومت نے ٹرین اور فضائی حادثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ویڈیوز کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ پریس انفارمیشن بیورو، PIB کی فیکٹ چیکنگ یونٹ نے کہا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور مصنوعی ذہانت، AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ یونٹ نے شہریوں سے جعلی خبروں کی روک تھام کی مہم کا سرگرم حصہ بننے اور مستند معلومات کیلئے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کرنے کی اپیل کی ہے۔ PIB نے مزید کہا کہ یہ مواد، عام لوگوں میں دہشت اور سنسنی پھیلانے کی بد نیتی سے تیار کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اِس طرح کے مواد کو شیئر نہ کریں۔
Site Admin | November 10, 2025 9:49 PM
حکومت نے ٹرین اور فضائی حادثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ویڈیوز کے دعووں کو مسترد کر دیا