January 19, 2026 9:23 AM | Govt - VB G Ram G

printer

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ اپوزیشن کی تنقید کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے، حکومت نے کہا کہ وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ 2025 ہر دیہی خاندان کو کم سے کم 125 دن کی اجرت والے روزگار کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ روزگار کے حق کو ختم کیے جانے کے اپوزیشن کے دعوے سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔

حکومت نے مزید وضاحت کی کہ اِس ایکٹ کے تحت 15 دن کے اندر روزگار فراہم کرنا لازمی ہے، اور اگر ایسا نہ ہوسکا، تو بے روزگاری الاؤنس دینا لازمی ہوگا۔

زرعی سیزن میں پابندیوں سے متعلق خدشات پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 125 دن کی روزگار کی ضمانت پوری طرح برقرار رہے گی۔×