May 15, 2025 9:42 PM

printer

حکومت نے نیوز چینل اور سوشل میڈیا پر غلط رپورٹ پھیلنے کو برخاست کردیا ہے جس میں ڈاکٹر ایس جے شنکر پر الزام لگایا گیا، یہ کہتے ہوئے کہ چین کی سیٹلائٹ پاکستان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

حکومت نے نیوز چینل اور سوشل میڈیا پر غلط رپورٹ پھیلنے کو برخاست کردیا ہے جس میں ڈاکٹر ایس جے شنکر پر الزام لگایا گیا، یہ کہتے ہوئے کہ چین کی سیٹلائٹ پاکستان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک یونٹ نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے جبکہ انھوں نے ایساکوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس کے ذریعے عوام سے درخواست کی گئی ہے ہوشیار رہیں اور گمراہ کن معلومات سے بچیں۔ PIB نے ایک جعلی خط کو بھی بے نقاب کیا ہے جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی طرف سے شمالی فوج کے کمانڈر کو مبینہ طور پر لکھا گیا تھا۔ اس جعلی خط کو سوشل میڈیا اکائونٹ کی جانب سے ایک جھوٹے پروپیگنڈے کے طور پر پھیلایا گیا تھا۔ حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔