حکومت نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ضابطوں میں نظرثانی کیلئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے مطابق کمیٹی کی سربراہی، کھیل کود محکمے کے جوائنٹ سکریٹری Kunal کریں گے۔ وزارت نے بتایا کہ پیرس اولمپک کے بعد اولمپک کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس کے سبب ضابطوں پر نظرثانی ضروری ہوگئی ہے۔ کمیٹی، 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کیے جانے سے متعلق ضابطوں پر نظرثانی آخری مرتبہ 2022 میں کی گئی تھی۔ مرکزی سرکار، مالی امداد سے متعلق اپنی اسکیم کے تحت کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں مثلاً بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت اور تربیت کیلئے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرتی رہیہ ہے۔x
Site Admin | February 26, 2025 10:34 PM
حکومت نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ضابطوں میں نظرثانی کیلئے ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے