December 3, 2025 10:35 PM

printer

حکومت نے موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کرنے کو لازمی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سنچار ساتھی ایپ کی بڑھتی مقبولیت کے پسِ منظر میں موبائل مینوفیکچررس کیلئے اِس ایپ کے پری انسٹالیشن کو لازمی قرار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ شہری، جب چاہیں تب سنچار ساتھی ایپ کو ہٹا سکتے ہیں اور اس ایپ کا مقصد صارفین کا تحفظ کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ اپنے بیان میں ٹیلی مواصلات کی وزارت نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 40لاکھ لوگوں نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور ہر دِن جعل سازی کو دو ہزار واقعات رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ سنچار ساتھی ایپ محفوظ ہے اور یہ شہریوں کو سائبر دنیا کے شر پسند عناصر سے بچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اِس سے پہلے لوک سبھا میں ٹیلی مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترا دتیہ سندھیا نے اپوزیشن کے جاسوسی کے الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ جاسوسی نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی سنچار ساتھی ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔