حکومت نے اندرونِ ملک جہاز سازی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور عالمی مسابقت کو بہتر بنانے کے مقصد سے 44 ہزار 700 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات والی دو بڑی جہاز سازی اسکیموں کیلئے کام کاج سے متعلق رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ اقدامات جہاز سازی مالیاتی امدادی اسکیم اور جہاز سازی ترقیاتی اسکیم ہیں۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ یہ رہنما خطوط ایک مستحکم اور شفاف فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جو اندرونِ ملک جہاز سازی کا احیاء کریں گے اور آگے اور پیچھے دونوں طرح کے روابط کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہوگی اور عالمی معیار کی صلاحیت تیار کی جا سکے گی، جس کے ذریعے ملک کو وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے راستے پر ایک بڑی بحری طاقت کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں اسکیمیں 31 مارچ 2036 تک نافذ رہیں گی۔x