ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 27, 2025 9:46 PM

printer

حکومت نے ملک بھر میں پانچ ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری والے الیکٹرانک آلات کی تیاری کے پلانٹوں کو قائم کرنے کیلئے 7 درخواستوں کو منظوری دی ہے

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج الیکٹرانک کَل پُرزے کی مینوفیکچرنگ کی اسکیم ECMS کے تحت 7 درخواستوں کو منظوری دی ہے۔ اِن پر پانچ ہزار 532 کروڑ روپئے کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی اور توقع ہے کہ اِس سے 36 ہزار 559 کروڑ روپئے کی پروڈکشن ہوگی۔ اِن سے پانچ ہزار سے زیادہ بلاواسطہ نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ منظور شدہ پروجیکٹوں میں ملٹی لیئر PCBs، HDI PCBs، کیمرہ ماڈیول سب اسمبلیز، لیمینیٹس اور پولی پروپ لین شامل ہیں۔ اس سے اہم الیکٹرانک کَل پُرزے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خودکفالت کا اظہار ہوتا ہے۔آج نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ الیکٹرانک کَل پُرزے بنانے کے 7پلانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِن پلانٹ سے گھریلو مانگیں پوری ہوں گی۔یہ پلانٹ تمل ناڈو، آندھراپردیش اور مدھیہ پردیش میں قائم کئے جائیں گے اور اِس سے بھارت کی علاقائی مینوفیکچرنگ کی بہتری اور متوازن صنعتی نشو ونما کو مزید استحکام ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔