حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ KJS Dhillon کی ایک ڈیجیٹل طور پر توڑ مروڑ کر پیش کی گئی ویڈیو کو خارج کردیا ہے جو پاکستانی پروپیگنڈہ اکائونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل Dhillon کو دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل BK سنگھ نے دوبئی ایئر شو میں Tejas کے پرواز کے دوران گِر کر تباہ ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے The Fact Check یونٹ نے اطلاع دی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ KJS Dhillon نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے اور گردش کر رہی ویڈیو AI سے بنائی گئی ہے تاکہ غلط اطلاعات کو پھیلایا جاسکے اور بھارتی مسلح افواج میں اعتماد کو کم کیا جاسکے۔ یونٹ نے اپنی بات کو ویریفائی کرنے کیلئے اصل ویڈیو کا لنک بھی مہیا کیا ہے۔
Site Admin | November 22, 2025 9:41 PM
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ KJS Dhillon کی ایک ڈیجیٹل طور پر توڑ مروڑ کر پیش کی گئی ویڈیو کو خارج کردیا ہے جو پاکستانی پروپیگنڈہ اکائونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے