December 16, 2025 9:32 PM

printer

حکومت نے لوک سبھا میں وکست بھارت روزگار گارنٹی اور اجیویکا مشن (گرامین) VB-G Ram G بل متعارف کیا ہے

سرکار نے آج لوک سبھا میں وکست بھارت-روزگار کی گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین بل 2025 کو پیش کیا۔ یہ بل، 2005 کے 22 سالہ پرانا مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون منریگا کی جگہ لے گا۔ اِس بل میں 2047 تک وکست بھارت کے قومی وژن سے مطابقت رکھنے والے ایک دیہی ترقیاتی فریم ورک قائم کیا جائے گا۔ اِس قانون کے تحت ہر مالی سال میں اُن سبھی دیہی گھرانوں کو 125 دنوں کا روزگار فراہم کرنے کی قانونی گارنٹی ہوگی، جن کے اہل خانہ غیر ہنرمندی کا کام کریں گے۔
بل پیش کرتے ہوئے دیہی ترقی کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے زور دیا کہ یہ بل، گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنائے گا اور خود کفیل اور ترقی یافتہ دیہی علاقے بنانے میں مدد کرے گا۔
اِس بل کے تحت مرکزی سرکار مزدوری کی شرح نوٹیفائی کرے گی اور جب تک یہ نوٹیفکیشن نہیں آتا ہے، منریگا کی موجودہ شرحیں نافذ العمل رہیں گی۔ اِس بل میں 15 دنوں کے اندر روزگار نہ ملنے کی صورت میں، بے روزگاری بھتہ بھی فراہم کیا گیا ہے، جو ریاستی سرکاریں، مقررہ شرحوں پر ادا کریں گی۔
بل پیش کیے جانے کے دوران کانگریس، DMK اور TMC سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی ممبروں نے اِس کی مخالفت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔